زکوٰۃ درست حساب کریں
«خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا»
سورۃ التوبہ 9:103
آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے، جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کردیں اور ان کے لیے دعا کیجئے، بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لیے موجب اطمینان ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سنتا ہے خوب جانتا ہے۔
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ التوبہ 9:103۔
زکوٰۃ کیا ہے؟
اہل مال پر واجب صدقہ، اثاثوں کو پاک کرنے اور معاشرے کو اونچا کرنے کے لیے۔
کیوں اہم؟
مال کو پاک کرتا ہے، ضرورت مندوں کے حقوق بچاتا ہے، اور رضائے الٰہی دلاتا ہے۔
نصاب کیا ہے؟
سونا/چاندی پر مبنی کم از کم حد؛ دولت اس سے اوپر رہے تو زکوٰۃ واجب۔
کیسے حساب کریں؟
خالص دولت (اثاثے − واجبات) × 2.5%۔ ہمارے ٹول درست حساب میں مدد کرتے ہیں۔
لائیو نصاب شرحیں
مارکیٹ قیمتوں کی بنیاد پر روزانہ اپ ڈیٹ
علماء سے تصدیق شدہ فتاویٰ
قابل اعتماد اسلامی علماء سے مستند رہنمائی
رِکاز (دفینہ) اور معدنیات کی زکوٰۃ
اگر مجھے زمین میں دفن شدہ زمانۂ جاہلیت کا خزانہ ملے یا میں زمین سے معدنیات نکالوں، تو کتنی زکوٰۃ واجب ہوگی؟
زکوٰۃ کسی دوسرے شہر یا ملک میں بھیجنا
کیا میں اپنی زکوٰۃ مقامی طور پر دینے کے بجائے کسی دوسرے شہر یا ملک میں غریب رشتہ داروں یا نیک کاموں کے لیے بھیج سکتا ہوں؟
بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا
کیا میں اپنے ضرورت مند بھائی، بہن، چچا، پھوپھی، بھتیجے یا سسرالی رشتہ داروں کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟
عالم سے پوچھیں
اہل اسلامی علماء سے زکوٰۃ کے سوالات کے جوابات پائیں
القرآن کی جھلکیاں
وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقࣱّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ الذاریات 51:19۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَنفِقُواْ مِن طَيِّبَٰتِ مَا كَسَبۡتُمۡ وَمِمَّآ أَخۡرَجۡنَا لَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِۖ وَلَا تَيَمَّمُواْ ٱلۡخَبِيثَ مِنۡهُ تُنفِقُونَ وَلَسۡتُم بِـَٔاخِذِيهِ إِلَّآ أَن تُغۡمِضُواْ فِيهِۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ
اے ایمان والو! اپنی پاکیزه کمائی میں سے اور زمین میں سے تمہارے لئے ہماری نکالی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرو، ان میں سے بری چیزوں کے خرچ کرنے کا قصد نہ کرنا، جسے تم خود لینے والے نہیں ہو، ہاں اگر آنکھیں بند کر لو تو، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ بے پرواه اور خوبیوں واﻻ ہے
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ البقرہ 2:267۔
مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنۢبُلَةࣲ مِّاْئَةُ حَبَّةࣲۗ وَٱللَّهُ يُضَٰعِفُ لِمَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ
جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راه میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سودانے ہوں، اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے اور اللہ تعالیٰ کشادگی واﻻ اور علم واﻻ ہے۔
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ البقرہ 2:261۔
۞يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ كَثِيرࣰ ا مِّنَ ٱلۡأَحۡبَارِ وَٱلرُّهۡبَانِ لَيَأۡكُلُونَ أَمۡوَٰلَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡبَٰطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۗ وَٱلَّذِينَ يَكۡنِزُونَ ٱلذَّهَبَ وَٱلۡفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمࣲ يَوۡمَ يُحۡمَىٰ عَلَيۡهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكۡوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوبُهُمۡ وَظُهُورُهُمۡۖ هَٰذَا مَا كَنَزۡتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡ فَذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡنِزُونَ
اے ایمان والو! اکثر علما اور عابد، لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راه سے روک دیتے ہیں اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راه میں خرچ نہیں کرتے، انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے۔ جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (ان سے کہا جائے گا) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا کر رکھا تھا۔ پس اپنے خزانوں کا مزه چکھو۔
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ التوبہ 9:34–35۔
خُذۡ مِنۡ أَمۡوَٰلِهِمۡ صَدَقَةࣰ تُطَهِّرُهُمۡ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيۡهِمۡۖ إِنَّ صَلَوٰتَكَ سَكَنࣱ لَّهُمۡۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے، جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کردیں اور ان کے لیے دعا کیجئے، بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لیے موجب اطمینان ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سنتا ہے خوب جانتا ہے۔
ماخذ: مولانا محمد جوناگڑھی، اردو ترجمہ قرآن، قرآن انسائیکلوپیڈیا (quranenc.com / کنگ فہد کمپلیکس)۔ حاشیے کے نمبر حذف ہیں۔ سورۃ التوبہ 9:103۔
احادیث کی جھلکیاں
وَحَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ لاَ يَقْبَلُ إِلاَّ طَيِّبًا وَإِنَّ اللَّهَ أَمَرَ الْمُؤْمِنِينَ بِمَا أَمَرَ بِهِ الْمُرْسَلِينَ فَقَالَ { يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ} وَقَالَ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ} " . ثُمَّ ذَكَرَ الرَّجُلَ يُطِيلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ يَمُدُّ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ يَا رَبِّ يَا رَبِّ وَمَطْعَمُهُ حَرَامٌ وَمَشْرَبُهُ حَرَامٌ وَمَلْبَسُهُ حَرَامٌ وَغُذِيَ بِالْحَرَامِ فَأَنَّى يُسْتَجَابُ لِذَلِكَ " .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے لوگو! اللہ تعالیٰ پاک ہے اور پاک (مال) کے سوا ( کوئی مال) قبول نہیں کرتا اللہ نے مومنوں کو بھی اسی بات کا حکم دیا جس کا رسولوں کو حکم دیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے پیغمبران کرام! پاک چیزیں کھاؤ اور نیک کام کرو جو عمل تم کرتے ہو میں اسے اچھی طرح جاننے والا ہوں اور فرمایا: اے مومنو! جو پاک رزق ہم نے تمھیں عنایت فرمایا ہے اس میں سے کھاؤ۔ پھر آپﷺ نے ایک آدمی کا ذکر کیا: ’’جو طویل سفر کرتا ہے بال پراگندا اور جسم غبار آلود ہے ۔(دعا کے لیے آسمان کی طرف اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتا ہے اے میرے رب اے میرے رب! جبکہ اس کا کھانا حرام کا ہے اس کا پینا خرام کا ہے اس کا لباس حرام کا ہے اور اس کو غذا حرام کی ملی ہے تو اس کی دعا کہاں سے قبول ہو گی۔‘‘
ماخذ: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری، صحیح مسلم اردو ترجمہ، دار السلام۔ ان کے نمبر پر حدیث 2390۔ https://mohaddis.com/hadith/Muslim/1/2390
وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، - يَعْنِي ابْنَ مَيْسَرَةَ الصَّنْعَانِيَّ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، أَنَّ أَبَا صَالِحٍ، ذَكْوَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ صَاحِبِ ذَهَبٍ وَلاَ فِضَّةٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ صُفِّحَتْ لَهُ صَفَائِحَ مِنْ نَارٍ فَأُحْمِيَ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَيُكْوَى بِهَا جَنْبُهُ وَجَبِينُهُ وَظَهْرُهُ كُلَّمَا بَرَدَتْ أُعِيدَتْ لَهُ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالإِبِلُ قَالَ " وَلاَ صَاحِبُ إِبِلٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا وَمِنْ حَقِّهَا حَلَبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ أَوْفَرَ مَا كَانَتْ لاَ يَفْقِدُ مِنَهَا فَصِيلاً وَاحِدًا تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَعَضُّهُ بِأَفْوَاهِهَا كُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ أُولاَهَا رُدَّ عَلَيْهِ أُخْرَاهَا فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْبَقَرُ وَالْغَنَمُ قَالَ " وَلاَ صَاحِبُ بَقَرٍ وَلاَ غَنَمٍ لاَ يُؤَدِّي مِنْهَا حَقَّهَا إِلاَّ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بُطِحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ لاَ يَفْقِدُ مِنْهَا شَيْئًا لَيْسَ فِيهَا عَقْصَاءُ وَلاَ جَلْحَاءُ وَلاَ عَضْبَاءُ تَنْطِحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلاَفِهَا كُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ أُولاَهَا رُدَّ عَلَيْهِ أُخْرَاهَا فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْعِبَادِ فَيُرَى سَبِيلُهُ إِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِمَّا إِلَى النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْخَيْلُ قَالَ " الْخَيْلُ ثَلاَثَةٌ هِيَ لِرَجُلٍ وِزْرٌ وَهِيَ لِرَجُلٍ سِتْرٌ وَهِيَ لِرَجُلٍ أَجْرٌ فَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ وِزْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا رِيَاءً وَفَخْرًا وَنِوَاءً عَلَى أَهْلِ الإِسْلاَمِ فَهِيَ لَهُ وِزْرٌ وَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ سِتْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَمْ يَنْسَ حَقَّ اللَّهِ فِي ظُهُورِهَا وَلاَ رِقَابِهَا فَهِيَ لَهُ سِتْرٌ وَأَمَّا الَّتِي هِيَ لَهُ أَجْرٌ فَرَجُلٌ رَبَطَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لأَهْلِ الإِسْلاَمِ فِي مَرْجٍ وَرَوْضَةٍ فَمَا أَكَلَتْ مِنْ ذَلِكَ الْمَرْجِ أَوِ الرَّوْضَةِ مِنْ شَىْءٍ إِلاَّ كُتِبَ لَهُ عَدَدَ مَا أَكَلَتْ حَسَنَاتٌ وَكُتِبَ لَهُ عَدَدَ أَرْوَاثِهَا وَأَبْوَالِهَا حَسَنَاتٌ وَلاَ تَقْطَعُ طِوَلَهَا فَاسْتَنَّتْ شَرَفًا أَوْ شَرَفَيْنِ إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَدَدَ آثَارِهَا وَأَرْوَاثِهَا حَسَنَاتٍ وَلاَ مَرَّ بِهَا صَاحِبُهَا عَلَى نَهْرٍ فَشَرِبَتْ مِنْهُ وَلاَ يُرِيدُ أَنْ يَسْقِيَهَا إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَدَدَ مَا شَرِبَتْ حَسَنَاتٍ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالْحُمُرُ قَالَ " مَا أُنْزِلَ عَلَىَّ فِي الْحُمُرِ شَىْءٌ إِلاَّ هَذِهِ الآيَةُ الْفَاذَّةُ الْجَامِعَةُ { فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ * وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ} " .
حفص بن میسرہ صنعانی نے زید بن اسلم سے حدیث بیان کی کہ ان کو ابو صالح ذکوان نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو بھی سونے اور چاندی کا مالک ان میں سے (یا ان کی قیمت میں سے) ان کا حق (زکاۃ) ادا نہیں کرتا تو جب قیامت کا دن ہو گا (انھیں) اس کے لئے آگ کی تختیاں بنا دیا جائے گا اور انھیں جہنم کی آگ میں گرم کیا جائے گا اور پھر ان سے اس کے پہلو، اس کی پیشانی اور اس کی پشت کو داغا جائےگا، جب وہ (تختیاں) پھر سے (آگ میں) جائیں گی، انھیں پھر سے اس کے لئے واپس لایا جائےگا، اس دن جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے (یہ عمل مسلسل ہوتا رہے گا) حتیٰ کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا، پھر وہ جنت یا دوزخ کی طرف اپنا راستہ دیکھ لےگا۔‘‘ آپ ﷺ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اونٹوں کا کیا حکم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی اونٹوں کا مالک نہیں جو ان کا حق ادا نہیں کرتا اور ان کا حق یہ بھی ہے کہ ان کو پانی پلانے کے دن (ضرورت مندوں اور مسافروں کےلئے) ان کا دودھ نکالا جائے، اور جب قیامت کا دن ہو گا اسے (مالک) ایک وسیع چٹیل میدان میں ان (اونٹوں) کے سامنے بچھا (لٹا) دیا جائے گا، وہ (اونٹ دنیا میں تعداد اور فربہی کے اعتبار سے) جتنے زیادہ سے زیادہ وافر تھے اس حالت میں ہوں گے، وہ ان میں سے دودھ چھڑائے ہوئے ایک بچے کو بھی گم نہیں پائے گا، وہ اسے اپنے قدموں سے روندیں گے اور اپنے منہ سے کاٹیں گے، جب بھی ان میں سے پہلا اونٹ اس پر سے گزر جائےگا تو دوسرا اس پر واپس لے آیا جائے گا، یہ اس دن میں (بار بار) ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہو جائےگا اور اسے جنت یا دوزخ کی طرف اس کا راستہ دیکھایا جائے گا۔ آپ ﷺ سے عرض کی گئی: اللہ کے رسول ﷺ! تو گائے اور بکریاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اور نہ گائے اور بکریوں کا کوئی مالک ہو گا جو ان کا حق ادا نہیں کرتا، مگر جب قیامت کا دن ہوگا تو اسے ان کے سامنے وسیع چٹیل میدان میں بچھایا (لِٹایا) جائے گا۔ وہ ان میں سے کسی ایک (جانور) کو بھی گم نہیں پائےگا۔ ان میں کوئی (گائے یا بکری) نہ مڑے سینگوں والی ہو گی، نہ بغیر سینگوں کے اور نہ ہی کوئی ٹوٹے سینگوں والی ہو گی (سب سیدھے تیز سینگوں والی ہوں گی) وہ اسے اپنے سینگوں سے ماریں گی اور اپنے سمو سے روندیں گی، (یہ معاملہ) اس دن میں (ہو گا) جو پچاس ہزار سال کے برابر ہو گا، جب پہلا (جانور) گزر جائے گا تو ان کا دوسرا (جانور واپس) لے آیا جائے گا حتیٰ کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے گا، اور اسے جنت یا دوزخ کی طرف اس کا راستہ دیکھایا جائے گا۔‘‘ عرض کی گئی: اے اللہ کے رسول ﷺ! تو گھوڑے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’گھوڑے تین طرح کے ہیں: وہ جو آدمی کے بوجھ ہیں، دوسرے وہ جو آدمی کے لئے ستر (پردہ پوشی کا باعث) ہیں۔ تیسرے وہ جو آدمی کے لئے اجر وثواب کا باعث ہیں۔ بوجھ اور گناہ کا باعث وہ گھوڑے ہیں جن کو ان کا مالک ریاکاری، فخر وغرور اور مسلمانوں کی دشمنی کے لئے باندھتا ہے تو یہ گھوڑے اس کے لئے بوجھ (گناہ ) ہیں۔ اور وہ جو اسکے لئے پردہ پوشی کا باعث ہیں تو وہ (اس) آدمی (کے گھوڑے ہیں) جس نے انھیں (موقع ملنے پر) اللہ کی راہ میں (خود جہاد کرنے کے لئے) باندھ رکھا ہے، پھر وہ ان کی پشتوں اور گردنوں میں اللہ کے حق کو نہیں بھولا تو یہ اس کے لئے باعث ستر ہیں (چاہے اسے جہاد کا موقع ملے یا نہ ملے) اور وہ گھوڑے جو اس کے لئے اجر وثواب کا باعث ہیں تو وہ (اس ) آدمی (کے گھوڑے ہیں) جس نے انھیں اللہ کی راہ میں اہل اسلام کی خاطر کسی چراگاہ یا باغیچے میں باندھ رکھا ہے (اور وہ خود جہاد پر جا سکے یا نہ جا سکے انھیں دوسروں کو جہاد کے لئے دیتا ہے) یہ گھوڑے اس چراگاہ یا باغ میں سے جتنا بھی کھائیں گے تو اس شخص کے لئے اتنی تعداد میں نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس شخص کے لئے ان کی لید اور پیشاب کی مقدار کے برابر (بھی ) نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور وہ گھوڑے اپنی رسی تڑوا کر ایک دو ٹیلوں کی دوڑ نہیں لگائیں گے مگر اللہ تعالیٰ اس شخص کےلئے ان کے قدموں کے نشانات اور لید کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھ دے گا اور نہ ہی ان کا مالک انھیں لے کر کسی نہر پر سے گزرے گا اور وہ گھوڑے اس نہر میں سے پانی پیئں گے جبکہ وہ (مالک) ان کو پانی پلانا (بھی) نہیں چاہتا مگر اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اتنی نیکیاں لکھ دے گا جتنا ان گھوڑوں نے پانی پیا۔‘‘ عرض کی گئی: اے اللہ کے رسول ﷺ !اور گدھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھ پر گدھوں کے بارے میں اس منفرد اور جامع آیت کے سوا کوئی چیز نازل نہیں کی گئی: ﴿فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ﴾ ﴿وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ﴾ ’’جو کوئی ایک ذرے کی مقداار میں نیکی کرے گا (قیامت کے دن) اسے دیکھ لے گا اور جو کوئی ایک ذرے کے برابر بُرائی کرے گا اسے دیکھ لے گا۔‘‘
ماخذ: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری، صحیح مسلم اردو ترجمہ، دار السلام۔ ان کے نمبر پر حدیث 2334۔ https://mohaddis.com/hadith/Muslim/1/2334
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى الْعَبْدِ وَالْحُرِّ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاَةِ.
ہم سے یحییٰ بن محمد بن سکن نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن جھضم نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا ' ان سے عمر بن نافع نے ان سے ان کے باپ نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطر کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض قرار دی تھی۔ غلام ' آزاد ' مرد ' عورت ' چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم یہ تھا کہ نماز (عید) کے لیے جانے سے پہلے یہ صدقہ ادا کر دیا جائے۔ <div class="
ماخذ: مولانا محمد داؤد راز، صحیح بخاری شریف اردو ترجمہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند۔ حدیث 1503۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى الأَنْصَارِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ، حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، أَنَّ أَنَسًا، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ كَتَبَ لَهُ هَذَا الْكِتَابَ لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ " هَذِهِ فَرِيضَةُ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَالَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِهَا رَسُولَهُ، فَمَنْ سُئِلَهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى وَجْهِهَا فَلْيُعْطِهَا، وَمَنْ سُئِلَ فَوْقَهَا فَلاَ يُعْطِ فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الإِبِلِ فَمَا دُونَهَا مِنَ الْغَنَمِ مِنْ كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، إِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ إِلَى خَمْسٍ وَثَلاَثِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ أُنْثَى، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلاَثِينَ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا بِنْتُ لَبُونٍ أُنْثَى، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ إِلَى سِتِّينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ، فَإِذَا بَلَغَتْ وَاحِدَةً وَسِتِّينَ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ فَفِيهَا جَذَعَةٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ ـ يَعْنِي ـ سِتًّا وَسَبْعِينَ إِلَى تِسْعِينَ فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ إِلاَّ أَرْبَعٌ مِنَ الإِبِلِ فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ، إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا مِنَ الإِبِلِ فَفِيهَا شَاةٌ، وَفِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ فِي سَائِمَتِهَا إِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ شَاةٌ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ إِلَى مِائَتَيْنِ شَاتَانِ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى مِائَتَيْنِ إِلَى ثَلاَثِمِائَةٍ فَفِيهَا ثَلاَثٌ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى ثَلاَثِمِائَةٍ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، فَإِذَا كَانَتْ سَائِمَةُ الرَّجُلِ نَاقِصَةً مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةً وَاحِدَةً فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ، إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا، وَفِي الرِّقَةِ رُبْعُ الْعُشْرِ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ إِلاَّ تِسْعِينَ وَمِائَةً فَلَيْسَ فِيهَا شَىْءٌ، إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا ".
ہم سے محمد بن عبداللہ بن مثنیٰ انصاری نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ مجھ ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے بیان کیا ' ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب انہیں بحرین (کا حاکم بنا کر) بھیجا تو ان کو یہ پروانہ لکھ دیا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ زکوٰۃ کا وہ فریضہ ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے لیے فرض قرار دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا۔ اس لیے جو شخص مسلمانوں سے اس پروانہ کے مطابق زکوٰۃ مانگے تو مسلمانوں کو اسے دے دینا چاہیے اور اگر کوئی اس سے زیادہ مانگے تو ہرگز نہ دے۔ چوبیس یا اس سے کم اونٹوں میں ہر پانچ اونٹ پر ایک بکری دینی ہو گی۔ (پانچ سے کم میں کچھ نہیں) لیکن جب اونٹوں کی تعداد پچیس تک پہنچ جائے تو پچیس سے پینتیس تک ایک ایک برس کی اونٹنی واجب ہو گی جو مادہ ہوتی ہے۔ جب اونٹ کی تعداد چھتیس تک پہنچ جائے (تو چھتیس سے) پینتالیس تک دو برس کی مادہ واجب ہو گی۔ جب تعداد چھیالیس تک پہنچ جائے (تو چھیالیس سے) ساٹھ تک میں تین برس کی اونٹنی واجب ہو گی جو جفتی کے قابل ہوتی ہے۔ جب تعداد اکسٹھ تک پہنچ جائے (تو اکسٹھ سے) پچھتر تک چار برس کی مادہ واجب ہو گی۔ جب تعداد چھہتر تک پہنچ جائے (تو چھہتر سے) نوے تک دو دو برس کی دو اونٹنیاں واجب ہوں گی۔ جب تعداد اکیانوے تک پہنچ جائے تو (اکیانوے سے) ایک سو بیس تک تین تین برس کی دو اونٹنیاں واجب ہوں گی جو جفتی کے قابل ہوں۔ پھر ایک سو بیس سے بھی تعداد آگے بڑھ جائے تو ہر چالیس پر دو برس کی اونٹنی واجب ہو گی اور ہر پچاس پر ایک تین برس کی۔ اور اگر کسی کے پاس چار اونٹ سے زیادہ نہیں تو اس پر زکوٰۃ واجب نہ ہو گی مگر جب ان کا مالک اپنی خوشی سے کچھ دے اور ان بکریوں کی زکوٰۃ جو (سال کے اکثر حصے جنگل یا میدان وغیرہ میں) چر کر گزارتی ہیں اگر ان کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہو تو (چالیس سے) ایک سو بیس تک ایک بکری واجب ہو گی اور جب ایک سو بیس سے تعداد بڑھ جائے (تو ایک سو بیس سے) سے دو سو تک دو بکریاں واجب ہوں گی۔ اگر دو سو سے بھی تعداد بڑھ جائے تو (تو دو سو سے) تین سو تک تین بکریاں واجب ہوں گی اور جب تین سو سے بھی تعداد آگے نکل جائے تو اب ہر ایک سو پر ایک بکری واجب ہو گی۔ اگر کسی شخص کی چرنے والی بکریاں چالیس سے ایک بھی کم ہوں تو ان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہو گی مگر اپنی خوشی سے مالک کچھ دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ اور چاندی میں زکوٰۃ چالیسواں حصہ واجب ہو گی لیکن اگر کسی کے پاس ایک سو نوے(درہم) سے زیادہ نہیں ہیں تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہو گی مگر خوشی سے کچھ اگر مالک دینا چاہیے تو اور بات ہے۔ <div class="
ماخذ: مولانا محمد داؤد راز، صحیح بخاری شریف اردو ترجمہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند۔ حدیث 1454۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ فِيهِ إِلاَّ مَلَكَانِ يَنْزِلاَنِ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا ".
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ' کہا کہ ہم سے میرے بھائی ابوبکر بن ابی اویس نے بیان کیا ' ان سے سلیمان بن بلال نے ' ان سے معاویہ بن ابی مزرد نے ' ان سے ابوالحباب سعید بن یسار نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں۔ ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ! اور بخیل کے مال کو تلف کر دے۔ <div class="
ماخذ: مولانا محمد داؤد راز، صحیح بخاری شریف اردو ترجمہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند۔ حدیث 1442۔
ہمارا پلیٹ فارم کیوں چنیں؟
درست زکوٰۃ حساب کے لیے جامع اوزار اور قابل اعتماد وسائل
کیا اس سال آپ پر زکوٰۃ واجب ہے؟
زکوٰة اس مسلمان پر واجب ہے جس کا مال نصاب تک پہنچے۔ نصاب یعنی حد، کلاسیکی طور پر 85 گرام گولڈ یا 595 گرام چاندی، اور وہ مال ایک پورا قمری سال اس حد پر رہے۔ دونوں شرطیں پوری ہوں تو، 2.5% اس دولت کا واجب ہے۔
یہ آپ کے جمع مال پر ہے، کمائی پر نہیں۔ بڑی تنخواہ اور کچھ جمع نہ ہو تو کچھ نہ دینا پڑ سکتا ہے۔ کم آمدن، مگر دراز میں گولڈ ہو تو بہت دینا پڑ سکتا ہے۔
حساب کیسے ہوتا ہے
چار مراحل۔ کیلکولیٹر حساب کرتا ہے؛ یہ اس کے پیچھے کے فیصلے ہیں۔
اپنی زکوٰۃ کی تاریخ مقرر کریں
ایک ہجری تاریخ منتخب کریں اور ہر سال وہی رکھیں۔ قمری سال کیلنڈر سال سے تقریباً گیارہ دن چھوٹا ہے، اس لیے شمسی سال استعمال کرنے سے تینتیس سالوں میں ایک زکوٰۃ خاموشی سے رہ جاتی ہے۔
جو پاس ہے اسے جوڑیں
نقد، بینک بیلنس، سونا اور چاندی اصل دھاتی مقدار سے، کاروباری اسٹاک فروخت قیمت پر، اور وہ قرضے جن کی واپسی کی توقع ہے۔
جو فوری واجب ہے اسے منہا کریں
ابھی واجب بل اور ادائیگیاں۔ طویل مدتی ذمہ داری پوری نہیں کاٹی جاتی — عام طور پر صرف آنے والے سال کی اقساط۔
نصاب سے موازنہ کریں، پھر 2.5% لیں
اگر باقی ماندہ نصاب تک پہنچے اور سال بھر وہیں رہے تو اس کا چالیسواں حصہ واجب ہے۔
اسے وصول کرنے کا حق کسے ہے
زکوٰۃ عام خیرات نہیں — مستحق قرآن میں نامزد ہیں، اور کہیں اور دینے سے فرض ادا نہیں ہوتا۔
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ
“زکاة صرف فقیروں، مسکینوں، اس کے وصول کرنے والوں، دل جڑنے والوں، غلام آزاد کرنے، قرض داروں، اللہ کی راہ میں، اور مسافر کے لیے ہے۔” — At-Tawbah 9:60
وہ سوال جو لوگ واقعی پوچھتے ہیں
جس پر علما کا حقیقی اختلاف ہے وہ بھی شامل۔
زکوٰة کس پر واجب ہے؟
جس مسلمان کا مال نصاب تک پہنچے اور ایک پورا قمری سال اس حد پر رہے، اس پر زکوٰة واجب ہے۔ یہ کمائی پر نہیں، جمع مال پر ہے۔ اس لیے سال میں ایک بار حساب ہوتا ہے، جو آپ کے پاس ہے اس پر، جو کمایا اس پر نہیں۔
نصاب کیا ہے، اور گولڈ لوں یا چاندی کی حد؟
نصاب وہ کم از کم مال ہے جس کے بعد زکوٰة واجب ہوتی ہے۔ کلاسیکی طور پر 85 گرام گولڈ یا 595 گرام چاندی۔
آج کے پیسے میں دونوں حدیں دور ہیں، اور علماء کا اختلاف ہے۔ کئی نقد یا مخلوط مال پر چاندی کا نصاب لیتے ہیں، کیونکہ وہ کم ہے، اس لیے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ کچھ گولڈ کا نصاب لیتے ہیں۔ کیلکولیٹر میں دونوں چن سکتے ہیں، اور آج کے بھاؤ پر دونوں عدد دکھتے ہیں۔
قمری سال یا کیلنڈر سال؟
قمری (ہجری) سال، شمسی سال سے تقریباً گیارہ دن چھوٹا۔ ایک ہجری تاریخ طے کریں، ہر سال وہی رکھیں، اور اس دن جو آپ کے پاس ہو اس کا حساب کریں۔
شمسی سال لینے سے وقت کے ساتھ کم پڑتا ہے، کیونکہ تقریباً تینتیس سال میں ایک زکوٰة سال چھوٹ جاتا ہے۔
جو گولڈ کے زیور میں پہنتا ہوں، ان پر زکوٰة ہے؟
اسی موضوع میں علماء کا اصل اختلاف ہے۔ ایک قول: نصاب سے اوپر سارا گولڈ زکوٰة کے قابل ہے۔ دلیل وہ حدیث ہے جس میں ایک عورت کی بیٹی دو گولڈ کے کنگن پہنے تھی، اور اس سے کہا گیا: “Do you pay the zakat of this?” (Sunan Abu Dawud 1563)۔ دوسرا قول: جو زیور سچ میں ذاتی استعمال میں ہے، وہ خارج۔
اختلاف نہیں چھپاتے۔ دونوں قول اور دلیل ہماری فتویٰ لائبریری میں ہیں، اور کیلکولیٹر میں کوئی بھی قول لگا سکتے ہیں۔
اپنے گولڈ کی قیمت کیسے لگاؤں؟
زکوٰة کی تاریخ کے بازار بھاؤ پر، آج جو بکتا، خرید کی قیمت نہیں۔ اصل گولڈ کا حصہ گنیں۔ 22 کیرٹ زیور 91.6% گولڈ ہے، 18 کیرٹ 75%۔
میکنگ چارج اور پتھر گولڈ نہیں، حساب میں نہیں آتے۔
نقد، بینک بیلنس، اور لوگوں کے پاس میرا پیسہ؟
نقد اور بینک بیلنس پورا زکوٰة کے قابل ہے۔ جس قرض کی واپسی کی امید ہے، وہ آپ کا مال ہے، اس لیے شامل کریں۔ جس قرض کو ناقابل وصول چھوڑ دیا، وہ نہیں۔ جس سال سچ میں واپس آئے، اس سال جوڑیں۔
جو میں مقروض ہوں، وہ گھٹا سکتا ہوں؟
جو ابھی دینا ہے، اس مہینے کا بل، ابھی کی ادائیگی، وہ حساب کے مال سے گھٹے۔
کئی سال کے گروی جیسی لمبی ذمہ داری پوری نہیں گھٹتی۔ گھٹتی تو تقریباً کوئی زکوٰة نہ دیتا۔ عام قول: آنے والے ایک سال کی قسطیں ہی گھٹائیں۔
کاروبار کے مال اور سرمایہ کاری پر زکوٰة ہے؟
ہاں۔ بیچنے کے لیے رکھا مال زکوٰة کی تاریخ کے فروخت بھاؤ پر۔ ٹریڈ کے لیے خریدے شیئر بھی ویسے۔ لمبے وقت کے لیے، منافع کے لیے رکھے شیئر، زیادہ تر علماء ان کے پیچھے کے زکوٰة والے مال پر کہتے ہیں۔
کاروبار چلانے کی مستقل جائیداد، جگہ، اوزار، گاڑی، زکوٰة کے قابل نہیں۔
زکوٰة پانے کا حق دار کون؟
سورۃ التوبہ 9:60 کی آٹھ قسمیں: غریب، مسکین، جو وصول کرتے ہیں، جن کے دل جیتنے ہیں، قیدی کی رہائی، قرض دار، اللہ کی راہ، اور راستے میں پھنسا مسافر۔
ماں باپ، اولاد، شوہر یا بیوی کو نہیں دے سکتے۔ ان کا خرچ پہلے سے آپ کا فرض ہے۔ دوسرے رشتہ دار اہل ہوں تو دے سکتے ہیں، اس میں دو ثواب۔
پچھلے سال رہ جائیں تو؟
چھوٹی زکوٰة قرض ہے، مٹتی نہیں۔ جو سال چھوٹا، اس سال کیا رکھا تھا اندازہ کریں، ہر سال 2.5% نکال کر دیں، اور دیری کی توبہ کریں۔
کیا زکوٰة پیسے کی جگہ گولڈ میں دی جا سکتی ہے؟
ہاں۔ پانے والے تک پہنچی قیمت واجب کے برابر ہو، اور ملکیت پوری اس کی ہو۔ ضرورت مند کو نقد عموماً زیادہ کام کا ہوتا ہے، اس لیے زیادہ تر نقد ہی دیتے ہیں۔
کیا یہ کیلکولیٹر عالم سے پوچھنے کی جگہ ہے؟
نہیں۔ آپ جو عدد ڈالتے ہیں، قاعدہ اسی پر لگاتی ہے، اور کون سا قول لگ رہا ہے یہ بتاتی ہے۔ غیر معمولی بات، جھگڑے میں وراثت، بند ہوتا کاروبار، بیرون ملک ملا جلا مال، ان میں عالم کا جواب چاہیے۔ عالم سوال جواب میں پوچھ سکتے ہیں۔
اندازوں کے پیچھے کے قواعد سیکھیں
سونے کی تعلیم کے ہب میں مفت اسباق، ہر ایک اینیمیٹڈ خاکے سے سمجھایا۔
آج ہی اپنی زکوٰۃ کا حساب شروع کریں
پلیٹ فارم کے باقی حصے والی لائیو گرام قیمت سے سونے اور دولت کی زکوٰۃ نکالیں۔